لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت حلقہ پی پی 153 میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت بارے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ ہر یوسی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس موقع پر متعلقہ حکام نے بریفنگ بھی دی۔ صوبائی وزیر صحت نے واضح کیا کہ عوامی مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ترقیاتی منصوبوں کی شفاف نگرانی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ حلقہ پی پی 153 میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں ساڑھے 4 ارب روپے کی لاگت کا ہربنس پورہ تا پھاٹک صدر کینٹ ٹرنک سیوریج، 1 ارب 10 کروڑ روپے کی لاگت سے یوسی 148 کے آمنہ پارک میں ٹیوب ویلز، یونین کونسلز کی گلیوں کی مرمت، سیوریج اور صاف پانی کی فراہمی سمیت دیگر منصوبہ جات شامل ہیں۔