لاہور (خصوصی رپورٹر) لاہور میں ستمبر 2026 کی انسدادِ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے انتظامات حتمی شکل دینا شروع کر دیے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی زیر صدارت جائزہ اجلاس میں 21 ستمبر سے شروع ہونے والی مہم کے انتظامی اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ لاہور آصف ارباب خان، پولیس، عالمی ادارہ صحت اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔