لاہور (خصوصی رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو بہتر میونسپل سروسز کی فراہمی اور صفائی کے مؤثر انتظامات یقینی بنانے کیلئے فیلڈ میں نگرانی مزید سخت کردی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے تحصیل نشتر کا دورہ کیا اور بٹ روڈ، کاہنہ سمیت مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہر کو صاف ستھرا رکھنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور صفائی کے معاملات میں کسی قسم کی غفلت یا سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔