لاہور(خبر نگار )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی اپیل پر آج لاہور سمیت ملک بھر کی مساجد میں خطباتِ جمعہ کو ”تحفظِ ختم ِ نبوت“ کے موضوع کے لیے مختص کیا گیا۔ خیبر سے کراچی اور آزاد کشمیر سے سندھ کے ساحلی علاقوں تک ہزاروں مساجد میں ائمہ کرام، خطباءِ عظام، علماء و مشائخ اور مبلغین ختم نبوت نے جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا گیا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کے بنیادی اور قطعی عقائد میں سے ہے اور قرآنِ کریم و احادیثِ نبویہ میں اس کے دلائل نہایت واضح اور دوٹوک ہیں۔تحفظ ختم نبوت کی جدوجہد برصغیر کی دینی تاریخ کا ایک درخشاں باب ہے،عالمی مجلس تحفظ ختمِ نبوت کے مرکزی قائدین مولانا پیر حافظ ناصر الدین خاکوانی، مولانا صاحبزادہ عزیز احمد، مولانا اللہ وسایا اور مولانا محمد اسماعیل شجاع آباد مرکزی مبلغین میں مولانا قاضی احسان احمد کراچی، مولانا عزیز الرحمن ثانی،مولانا عبدالنعیم لاہور، مولانا توصیف احمد چناب نگر، مولانا محمد عارف شامی گوجرانوالہ، مولانا محمد یونس حیدرآباد، مولانا محمد اقبال ساقی، مولانا وسیم اسلم مکی، مفتی محمد ارشاد فاروقی ٹوبہ ٹیک سنگھ اور مولانا عبدالرزاق مجاہد اوکاڑہ سمیت متعدد مبلغین نے مختلف مقامات پر عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت و ضرورت کو اجاگر کیا۔