لاہور( خصوصی رپورٹر ) پی ایچ اے لاہور کے جیلانی پارک ہیڈ کوارٹر میں بسنت فیسٹیول کی انتظامی اور ثقافتی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت منیجنگ ڈائریکٹر احمد عثمان جاوید نے کی۔ اجلاس میں اس میگا ایونٹ کے لائحہ عمل اور انتظامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل منیجنگ ڈائریکٹر تسلیم اختر راؤ، ڈائریکٹر فنانس احمد سعید منج، ڈائریکٹر مارکیٹنگ نعیم افضل اور دیگر افسران نے شرکت کی۔