لاہور (اپنے نامہ نگار سے) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ مسیحی بھائیوں کا ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ہے۔پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کو حقوق دلانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔غریب لوگوں کو سستا اور فوری انصاف کی فراہمی بہت ضروری ہے۔جمہوریت کے استحکام اور تسلسل میں وکلا کا کردار اہم ہے۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے گورنر ہاؤس لاہور میں چیئرمین کرسچن لائرز ایسوسی ایشن پاکستان کاشف الیگزینڈر ایڈوکیٹ ہائی کورٹ کی قیادت میں اقلیتی امور کے وکلا کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرخان نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ اچھا سلوک روا رکھا نہیں جارہا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ بھارتی حکومت اقلیتوں کو حقوق دینے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ بھارت میں بسنے والے مختلف مذاہب کے لوگ آزادی کے ساتھ اپنی مذہبی رسومات اداکرنے سے قاصرہیں۔