• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیہی علاقوں کی خواتین کامویشی پالنےمیں اہم کردار ہے،ورکشاپ

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) بلوچستان میں مویشی پالنے سے وابستہ دیہی خواتین کے معاشی کردار، مویشیوں سے حاصل ہونے والی مصنوعات میں اضافی قدر پیدا کرنے، ان کی مارکیٹنگ اور بہتر استعمال کے حوالے سے کی جانے والی تحقیق کے نتائج پیش کرنے کے لیے آگاہی ورکشاپ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت کے تحت منعقد کی گئی ورکشاپ میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی،محکمہ لائیو اسٹاک اور کاروبار سے منسلک خواتین نے شرکت کی ورکشاپ میں بلوچستان میں مویشی پالنے پر مبنی روزگار، غذائی نظام اور دیہی خواتین کے کردار کو مزید مؤثر بنانے کے راستوں سے متعلق تفصیلی مطالعاتی نتائج شرکاء کے سامنے رکھے گئے مقررین نے کہا کہ بلوچستان کے دیہی علاقوں میں خواتین مویشی پالنے اور دودھ، گوشت اور دیگر مویشیوں سے حاصل ہونے والی مصنوعات کی تیاری میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں تاہم انہیں مارکیٹ تک رسائی، جدید تربیت، مصنوعات کی بہتر تیاری اور مناسب قیمت کے حصول کے لیے مزید مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔
کوئٹہ سے مزید