کوئٹہ (این این آئی) سینیٹر محمد عبدالقادر نے پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کے درمیان دفاعی تعاون کے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوست ممالک کے درمیان یہ تعاون پاکستان کی دفاعی صنعت کی ترقی، تکنیکی صلاحیتوں میں اضافے اور مشترکہ پیداوار کے نئے مواقع پیدا کرسکتا ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں مشترکہ پیداواری منصوبوں، تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی کو ترجیح دی جائے تاکہ ملکی دفاعی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت مضبوط اور درآمدات پر انحصار کم کیا جاسکے چاروں ممالک کے درمیان یہ تعاون امن، استحکام اور مشترکہ مفادات کے تحفظ کیلئے مثبت پیش رفت ثابت ہوسکتا ہے۔