کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے امیر مولانا عبدالقادر لونی ، مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا محمود الحسن قاسمی ، مرکزی نائب امیر مولانا عبدالوہاب ڈھیر ، مرکزی نائب امیر مولانا عبدالرئوف ، نائب امیر مولانا قاری مہراللہ ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی اور مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ نے عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صدر اصغر خان اچکزئی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی گرفتاری انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے ، سیاسی رہنماوں کو اس طرح نشانہ بنانا اور ہراساں کرنا جمہوری روایات کے خلاف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سیاسی رہنماوں کی گرفتاریوں سے ماضی کے تلخ تجربات کو نہ دہرائے ، ایسے اقدامات سے ملک کے اساس کو کمزور کیا جارہا ہے جو قوم و ملک کی مفاد میں نہیں۔