• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممنوعہ پلاسٹک برآمد دو فیکٹریاں سیل

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) بلوچستان ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کی کوئٹہ میں ممنوعہ پلاسٹک کی فروخت کے خلاف مہم جاری،311 کلوگرام پلاسٹک ضبط کرلیا گیا جبکہ دو فیکٹریوں کو سیل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق سیکرٹری محکمہ کلائمیٹ چینج اینڈ انوائرنمنٹ نور احمد پرکانی اور ڈائریکٹر جنرل بلوچستان ماحولیاتی تحفظ ایجنسی ظہور احمد بلوچ کی زیر نگرانی ڈائریکٹر محمد علی سمالانی کی قیادت میں سریاب روڈ اور صنعتی و تجارتی زون میں 70 سے زائد کاروباری و صنعتی مراکز کا معائنہ کیا گیااس دوران ممنوعہ پلاسٹک برآمد ہونے پر 311 کلوگرام پلاسٹک ضبط کیا گیا اور خلاف ورزی پر دو فیکٹریاں سیل کردی گئیں۔
کوئٹہ سے مزید