کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) خروٹ آباد پولیس نے لاہور اور اسلام آباد سے چوری کی گئی 8 گاڑیاں برآمد کرکے 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ڈی ایس پی شوکت جدون کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ لاہور اور اسلام آباد سے چوری کی گئی گاڑیاں خروٹ آباد کی ایک پارکنگ میں کھڑی ہیں جس پر ایس ایچ او احسان مروت کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 8 گاڑیاں قبضے میں لے کر ثنا اللہ، آفتاب الرحمن اور عمران کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق اسلام آباد پولیس سے رابطے کے بعد 4 گاڑیاں اس کے حوالے کردی گئی ہیں جبکہ لاہور پولیس سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔