• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی آر اے سالانہ ہدف کا حصول یقینی بنائے‘شعیب نوشیروانی

کوئٹہ (خ ن) صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب نوشیروانی کی زیر صدارت بلوچستان ریونیو اتھارٹی کا جائزہ اجلاس ہوا۔ چیئرمین بلوچستان ریونیو اتھارٹی عبداللہ جان نورزئی، سیکریٹری خزانہ جہانگیر کاکڑ اور فنانس کی تکنیکی ٹیم نے شرکت کی۔ اجلاس میں چیئرمین بی آر اے نے صوبائی وزیر خزانہ کو بریفنگ دی۔میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ بلوچستان ریونیو اتھارٹی صوبے کی آمدن کا اہم ذریعہ ہے۔ ٹیکس نظام میں شفافیت اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ صوبائی محصولات میں اضافہ ہو، جس کے مثبت اثرات تمام شعبوں پر مرتب ہوں اور ترقی کا عمل تیز ہو۔ انہوں نے بی آر اے حکام کو سالانہ ہدف حاصل کرنے اور گوادر دفتر کو فعال بنانے کی ہدایت کی، جبکہ اتھارٹی کی ڈیجیٹلائزیشن پر اطمینان کا اظہار کیا۔
کوئٹہ سے مزید