کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر )بیف کوئٹہ کے دفترمیں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس، ویسٹ زون بلوچستان کے زیر اہتمام بیف افسران و ملازمین کے لیے منعقدہ خصوصی روڈ سیفٹی آگاہی سیشن ہوا نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران نے سیشن کے دوران شرکاء کو ٹریفک قوانین، محفوظ ڈرائیونگ، دوران سفر احتیاطی تدابیر اور سڑک کے ذمہ دارانہ استعمال کے حوالے سے جامع اور مفید رہنمائی فراہم کی اس موقع پربیف کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خالد ماندائی نے کہا کہ انسانی جانوں کا تحفظ اور محفوظ سفری اصولوں سے آگاہی ہر ذمہ دار ادارے کی ترجیحات میں شامل ہونی چاہیئےانہوں نے روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔