اسلام آباد ( عاطف شیرازی) پٹرول اور ہائی سپڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعدپیٹرول 12 روپے 90 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 72 پیسے فی لٹر مہنگا کر دیا گیا ہے ،قیتموں میں اضآفے کے حوالے سے پٹرولیم ڈویژن نے اعلامیہ جاری کردیا ہے ۔نئی قیمتوں کا اطلاق 8ستمبر تک کے لیے ہو گا۔ اعلامیہ کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 358 روپے 77 پیسےاورہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 381 روپے 77 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔