کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورنگی روڈ پر تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے کم عمر بچہ جاں بحق ہوگیا،مشتعل افراد نے حادثہ کے ذمہ دار ڈمپر ڈرائیور کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور ڈمپر کو آگ لگادی ،تفصیلات کے مطابق زمان ٹاؤن تھانہ کی حدود مین کورنگی روڈ نمبر 6 پر تیز رفتار بجری سے لدے ڈمپر نمبرTKZ-149 کی ٹکر سے حمزہ ولد فاروق نامی بچہ جاں بحق ہوگیا۔ حادثہ کے بعد موقع پرموجود مشتعل افراد نے ڈمپر کے ڈرائیور کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور ڈمپر کو آگ لگادی اس موقع پر قریب سے گزرنے والے دوسرے ڈمہر TAE-356کو بھی نقصان پہنچا۔