• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم جنرل اسمبلی میں سندھ طاس معاہدے پر بھارتی معطلی کا معاملہ اٹھائیں گے

اسلام آباد(صالح ظافر) پاکستان رواں ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں پہلی مرتبہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے (IWT) کی یک طرفہ معطلی کے اعلان کو چیلنج کرے گا اور اس سلسلے میں مستقل ثالثی عدالت کے فیصلے کا حوالہ دے گا، جس میں بھارت کا مؤقف مسترد کیا گیا تھا۔سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ستمبر کے آخری ہفتے جنرل اسمبلی سے خطاب میں مسئلہ کشمیر کو عالمی امن کے لیے خطرے کا باعث قرار دیتے ہوئے یہ مؤقف اجاگر کریں گے کہ کشمیر تنازع نے بھارت کو پاکستان کے پانی کی تقسیم کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید