• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یومِ دفاع، کراچی کے سرکاری کالجز میں پہلی بار ضلعی سطح پر مقابلوں کا انعقاد

کراچی (نیوز ڈیسک) یومِ دفاعِ پاکستان پر کراچی کے سرکاری کالجز کی تاریخ میں پہلی بارضلعی سطح پر مختلف تخلیقی، ادبی، فنی اور ثقافتی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر طلبہ و طالبات نے پینٹنگ، آرٹ، تقریری مقابلوں، ملی نغموں، گائیکی اور دیگر تخلیقی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیا۔ضلع جنوبی میں منعقدہ پروگرام میں ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی کھوسو، ایڈیشنل ڈائریکٹر فنانس محکمہ کالج ایجوکیشن حفیظ اللہ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر حسین فاروق ، ضلع شرقی میں یومِ دفاع پینٹنگ مقابلے میں کمشنر کراچی سید حسن نقوی،ڈپٹی کمشنر ایسٹ نصرت اللہ عباسی،ریجنل ڈائریکٹر کالجز کراچی گلاب رائے، ضلع غربی اور کیماڑی میں ڈپٹی کمشنر ویسٹ علی ذوالفقار میمن،ڈپٹی کمشنر کیماڑی عبد الستار ہکڑو،ڈپٹی ڈائریکٹر کالج ایجوکیشن شہباز علی شاہانی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد سہیل، ضلع وسطی میں ڈپٹی کمشنر سینٹرل طحہٰ سلیم، ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ زاہد حسین راجپر، ضلع کورنگی میں ڈپٹی کمشنر کورنگی مسعود بھٹو، ایڈیشنل ڈائریکٹر انسپکشن کالج ایجوکیشن کامران اکرم شیخ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عارف نجمی، ضلع ملیر میں ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ نصیر شیخ،ڈائریکٹر فنانس کالج ایجوکیشن ڈاکٹر احسان شیخ، ایڈیشنل کمشنر عاطف جالب، اسسٹنٹ کمشنر وقاص احمد، اسسٹنٹ کمشنر اقرا، ڈائریکٹر اسپورٹس کمشنر آفس غلام محمد اور محکمہ کالج ایجوکیشن کے فوکل پرسنز نعیم خالد،مصباح اور شفق زہرا نے شرکت کی اور طلبہ کی مختلف صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔
اہم خبریں سے مزید