اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) فنانس ایکٹ 2026-27 کے تحت دیگر سرکاری اداروں کی جانب سے ضبط یا تحویل میں لیے جانے والے ایسے سامان، جس کے کسٹمز ایکٹ کے تحت ضبطی کے قابل ہونے کی تصدیق ہوجائے، کو مزید کارروائی کے لیے کسٹمز حکام کے حوالے کرنا لازمی قرار دے دیا گیا۔