• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہرمز، 25 جہاز نشانہ، مڈٹرم الیکشن کے بعد جنگ ختم، تیل قیمتیں کم ہوجائیں گی، ٹرمپ

تہران (اے ایف پی /نیوزڈیسک )سعودی عرب نے یمن میں بڑافوجی آپریشن شروع کرتے ہوئے حوثی جنگجوؤں کے مختلف ٹھکانوں پر50سے زائد فضائی حملے کیے ہیںجبکہ پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایران کے پانچ آئل ٹینکروں پر حملے کے ردعمل میں ان کی بحریہ نے دو امریکی جنگی جہازوں‘8آئل ٹینکرز اور 10تجارتی جہازوں کو نشانہ بناکرانہیں بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔امریکی حکام کے مطابق کسی بحری جنگی جہاز کو نقصان نہیں پہنچا اور آئی آر جی سی کی جانب سے کیے گئے حملے کامیاب نہیں ہوئےجبکہ تہران نے بدھ کو پہلی مرتبہ خلیج عمان اوربحیرہ عرب کے بعض حصوں کو بھی ایک نئے ممنوعہ علاقے میں شامل کر دیا۔ ادھر امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے دعویٰ کیاہے کہ وسط مدتی انتخابات کے بعد جنگ ختم اور تیل کی قیمتیں کم ہو جائیں گی‘امریکا ایران کے ساتھ مستقبل قریب میں مذاکرات کا خواہشمند نہیں تاہم بات چیت ہوسکتی ہے ‘ادھرایران نےاردن میں دو امریکی فوجی اڈوں جبکہ حوثیوں نےتین سعودی شہروںخمیس مشیط‘ ابہا اور جازان کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔ دوسری جانب اردن نے دعویٰ کیاہے کہ ایران سے داغے گئے 20میں سے 18ڈرونز کو روک دیاہے ‘ پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا کو اپنی دھمکیاں اور جوہری و میزائل پروگراموں میں مداخلت بند کرنا ہوں گی۔اسرائیل کا لبنان سے انخلا اور یمن کی ناکہ بندی کا خاتمہ بھی ایران کی شرائط میں شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایران نے بدھ کے روز کہا کہ اس نے ہرمز کے قریب 10 بحری جہازوں پر حملہ کیا ہے‘ ایک ٹینکر پر سوار ایک بحری کارکن کے ہلاک اور دوسرے کے لاپتا ہونے کی اطلاع ہے‘پاسداران نے خبردار کیاہے کہ اگر دشمن نے دو یا تین اہداف کو نشانہ بنایا تو ایران20 اہداف کو نشانہ بنائے گا۔

اہم خبریں سے مزید