• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی کمیٹی سے آج ریلیف نہ ملا تو اسلام آباد لانگ مارچ، حافظ نعیم کا الٹی میٹم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ10 ستمبر کو اگر حکومتی مذاکراتی ٹیم سے ملاقات میں عوام کو ریلیف کا واضح اعلا ن نہیں کیا گیا تو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کریں گے، حکومت کو دی گئی تجاویز میں سب سے پہلی تجویز پالیسی ریٹ (شرح سود) کم کرنے کی ہے، ایک فیصد شرح سود کم کرنے سے قومی خزانے کو 594ارب روپے کا فائدہ ہوگا، جماعت اسلامی کے 32شہروں میں دھرنے جاری ہیں، ہم اپنے موقف اور عوام کے حق سے ہر گز پیچھے نہیں ہٹیں گے، ٹیکسز کا تعلق عالمی یا مقامی مارکیٹ سے نہیں ،حکومتی نا اہلی، شاہ خرچیوں اور معاشی پالیسیوں سے ہے ۔وہ بدھ کو ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان،حلقہ خواتین سندھ کی ناظمہ رخشندہ منیب،حلقہ خواتین کراچی کی ناظمہ جاوداں فہیم، سابقہ نائب صدر سندھ ہائی کورٹ بار شازیہ، صدر پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر شمائلہ، ڈاکٹر زینب نثار چاندنہ،آصفہ کمال،و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ جلسے میں شہر بھر سے بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی، جن میں بزرگ خواتین اور بچے بھی شامل تھے، خواتین نے مختلف بینرز و پلے کارڈز اُٹھاکر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔
اہم خبریں سے مزید