• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا، پاکستان میں نئے اقتصادی شراکت داری فریم ورک پر اتفاق رائے

لاہور( آصف محمود بٹ) آسٹریلیا اور پاکستان نے دوطرفہ اقتصادی تعاون کو نئی سطح پر لے جانے اور تجارت و سرمایہ کاری کے شعبوں میں عملی شراکت داری بڑھانے پر اتفاقِ رائے کر لیا ہے،جبکہ دونوں ممالک کے درمیان جدیددوطرفہ سرمایہ کاری معاہدہ رواں سال دسمبر تک حتمی شکل اختیار کرنے کی امید ظاہر کی گئی ہے۔ آسٹریلیا نے پاکستانی مصنوعات کی اپنی مارکیٹ تک رسائی بڑھانے اور پاکستانی کاروباری اداروں کی آسٹریلیا میں برآمدات و سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کا بھی عندیہ دیا ہے۔آسٹریلوی ہائی کمشنر ٹموتھی کین نے یہ بات لاہورچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری صدر فہیم الرحمن سیگل سے ملاقات کے دوران کہی۔

اہم خبریں سے مزید