کراچی (اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے کلفٹن میں رفاہی پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق ریفرنس میں وفاقی وزیر سید مصطفی ٰ کمال سمیت 10ملزمان کو 15ستمبر کے لئے نوٹس جاری کردئیے، سماعت کے موقع پرنیب پراسیکیوٹر کی جانب سے ریفرنس کی بحالی کی درخواست دائر کی گئی، دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ سندھ ہائیکورٹ نے ریفرنس اینٹی کرپشن کورٹ منتقل کرنے کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے کیس احتساب عدالت منتقل کرنے کا حکم دیا تھا،ریفرنس میں وفاقی وزیر سید مصطفی کمال، سابق ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی, ایس بی سی اےکےافتخار قائم خانی، سابق ایڈمنسٹریٹر فضل الر حٰمن اور دیگر ملزمان نامزد ہیں، ملزمان پر کلفٹن میں ہاکرز کے لیے مختص اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔