کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) لیاقت آباد میں 8 نمبر میں واقع دواخانہ میں فائرنگ سے تین خواتین اور ایک شخص زخمی ہوگیا ، عینی شاہدین کے مطابق رضویہ دوا خانہ میں اچانک موٹرسائیکلوں پر سوار 3 ڈاکو آئے اور لوٹ مار شروع کر دی ، حکیم نے اپنے پستول سے ڈاکوؤں پر فائرنگ کی، جواب میں ڈاکوؤں نے بھی جوابی فائرنگ کی اور فرار ہوگئے، فائرنگ کی زد میں آکر 22 سالہ رافعہ خاتون ، 25 سالہ حنا ، 65 سالہ قاسم اور عابدہ خاتون زخمی ہوگئیں ،عابدہ خاتون اور قاسم راہگیر جبکہ رافع اور حنا حکیم کے پاس دوا لینے آئے تھے۔