کراچی (اسٹاف رپورٹر) کیماڑی مجید کالونی میں واقع گھر کے باورچی خانے میں کھانا پکانے کے دوران گیس لیکیج کے باعث زور دار دھماکہ کے ساتھ آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث جھلس کر خاتون روبینہ زوجہ وزیر گل شدید زخمی ہوگئی جو سول اسپتال کے برنس وارڈ میں دورا ن علاج جاں بحق ہوگئی ،دھماکہ کی آواز دو ر دور تک سنائی دی گئی ، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ، تاہم پولیس کے مطابق فائر بریگیڈ نے آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ۔