کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلشن اقبال بلاک 7میں کمسن بہن بھائی کومبینہ طورپرکارسوار ملزمان کی جانب سے اغوا کرنے کی کوشش کی گئی تاہم بچوں نےشورمچا کربھاگ کرخود کو محفوظ کیا ، پولیس نے واقعے کامقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹیوشن سے واپس گھر جانے والے بچوں کے قریب ایک سیاہ رنگ کی مشتبہ گاڑی آکررکی جس سے اترکرایک مشتبہ شخص تیزی سے بچوں کی جانب دوڑا، بچوں کے شور کرنے پر مشتبہ شخص واپس گاڑی میں سوارہوکر فرارہوگیا، پولیس کے مطابق واقعہ 2 روز قبل پیش آیا، بچوں کی عمریں 7سے9 سال کے درمیان ، والد مذکورہ علاقے کی جامعہ مسجد مدرسے کا چوکیدارہے۔