کراچی (اسٹاف رپورٹر )سی ٹی ڈی نے وفاقی حساس ادارے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا جن میں بھارتی حمایت یافتہ کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی کے 2اور فتنتہ الخوارج کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا ایک دہشت گرد شامل ہے، ملزمان کے قبضہ سے ایک تیار شدہ آئی ای ڈیز ،ہینڈ گرنیڈ اور ایک پستول برآمد کیا گیا ہے ،پولیس کا دعویٰ ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار دہشت گرد کراچی میں حساس مقامات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دفاتر کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، پولیس کے مطابق مین یونیورسٹی روڈ بلاک 7 گلستان جوہر کے قریب پہلی کارروائی میں بی ایل اے کے دو دہشت گرد رحیم فضل ولد فضل محمود اور بالاچ بلوچ ولد رسول بخش گرفتار ہوئے ،دوسری کارروائی میں ٹی ٹی پی کے ایک دہشت گرد شاہ نور رحمان خان ولد اختر عالم کو گلبائی چوک پل کے نیچے سے گرفتار کیا گیا ۔