• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کا ریلیف پیکج اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف، منعم ظفر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے شاہراہِ قائدین پر احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا ریلیف پیکج اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے، امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر پیٹرولیم لیوی بھتہ ٹیکس کی ظالمانہ وصولی کے خلاف جمعہ کوملک بھر میں 150 سے زائد مقامات پردھرنے دیے گئے ہیں جو تحریک کے تیسرے مرحلے کا نکتہ آغاز ہیں، حکومت سے اگر ریلیف نہ ملا تو ملتان سے ہی اسلام آباد کی جانب مارچ شروع کیا جائے گا،24اکتوبر سے 31 اکتوبر شہر بھر میں رابطہ عوام و دستخطی مہم چلائی جائے گی۔کیمپ بھی لگائے جائیں گے،دھرنے سے نائب امیر کراچی سیف الدین، محمد فاروق اور دیگر نے بھی خطاب کیا، منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ حکمران عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈال کر پیٹرولیم لیوی بھتہ ٹیکس وصول کررہے ہیں،بھتہ لیوی ٹیکس کے خلاف جدو جہد پاکستان کے 25 کروڑ عوام کے دل کی آواز ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید