کراچی (پ ر)ہمدرد یونی ورسٹی کے زیر اہتمام شہید حکیم محمد سعید کی حیات و خدمات اور مدینۃ الحکمہ کے علمی و فکری ورثے پر مبنی تصویری کتاب ’’اے لیگیسی آف وزڈم مدینۃ الحکمہ، اے سٹی آف لرننگ اینڈ کلچر‘‘ کی رونمائی کی پُروقار تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ ہمدرد یونیورسٹی کی چانسلر سعدیہ راشد، مہمانِ خصوصی تھیں ، جاوید جبار، وائس چانسلرہمدرد یونی ورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عمران امین اور سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید شبیب الحسن نے کتاب کی رونمائی کی۔