اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) شہباز شریف حکومت نےرواں مالی سال کےابتدائی دو ماہ کےدوران سوائےافریقہ کےتمام خطوں کے لیے برآمدات بڑھانے میں کامیابی حاصل کرلی ۔حکومتی ذرائع کےمطابق رواں مالی سال 2026.27 کےپہلے 2 ماہ جولائی اور اگست 2026 کےدوران ایشیاریجن کے لیےپاکستان کی برآمدات میں10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،اسی مدت میں ایشیا کے لیے برآمدات کا حجم ایک ارب 67 کروڑ ڈالر رہا جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں میں ایشیا ریجن کے لیے پاکستانی برآمدات ایک ارب 52کروڑ ڈالر تھیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ جولائی، اگست 2026 کے2 ماہ میں امریکا ریجن کے لیے پاکستانی برآمدات 9 فیصد بڑھیں، اسی دوران امریکا کے لیے پاکستانی برآمدات کا حجم ایک ارب 35کروڑ ڈالر رہاجو گزشتہ سال اسی مدت میں ایک ارب 23کروڑ ڈالر تھا،گذشتہ دو ماہ میں اوشیانا ریجن کے لیے پاکستانی برآمدات میں 12 فیصد کا اضافہ ہواجس کےبعد اوشیانا کے لیے پاکستانی برآمدات 5کروڑ 60لاکھ ڈالر رہیں جو گزشتہ سال اسی مدت میں 5کروڑ ڈالر تھیں۔