• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خطے میں کشیدگی‘ پاکستان کا ایران سے درآمدات پر انحصار بڑھ گیا

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) خطےمیں کشیدگی اور غیریقینی صورتحال کے باوجودرواں مالی سال کے کےابتدائی دو ماہ کے دوران پاکستان کا ایران سے درآمدات پر انحصار بڑھ گیا۔جولائی اوراگست دوہزارچھبیس کےدو ماہ میں ایران سے پاکستان کی درآمدات سترہ فیصد اضافے سے چوبیس کروڑاسی لاکھ ڈالرز پر پہنچ گئیں۔حکومتی ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ کے دوران پاکستان کی ایران سے درآمدات کاحجم 24 کروڑ80 لاکھ ڈالر رہا اور گزشتہ سال اسی مدت میں ایران سے درآمدات 21 کروڑ 20لاکھ ڈالر تھیں یعنی جاری مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں ایران سے درآمدات میں 17 فیصد اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید