کراچی(رفیق مانگٹ)لندن میں چھاپہ، امریکی سفارتکار کو خاموشی سے امریکا منتقل کرنے کی رپورٹ،پولیس لاعلم،بچوں کی قابل اعتراض تصاویر کا الزام، سفارتکار برطانیہ سے خفیہ طور پر نکال دیا گیا،نائن ایلمز سے پوٹنی تک کارروائی، امریکی سفارتکار کی منتقلی پر برطانوی حکام میں تشویش، وضاحت طلب، برطانوی میڈیا کے مطابق ایک امریکی سفارتکار پر مبینہ طور پر بچوں کی قابل اعتراض تصاویر رکھنے کے الزام کے بعد برطانیہ میں ایک خفیہ کارروائی کے ذریعے اسے گرفتار کر کے امریکہ منتقل کیے جانے کا دعویٰ سامنے آیا ہے، مذکورہ امریکی سفارتکار لندن کے علاقے نائن ایلمز میں امریکی سفارتخانے سے منسلک تھا-وہ پوٹنے میں ایک نجی رہائش گاہ پر رہ رہا تھا،25 اگست کو مبینہ طور پر صبح کے وقت اس کے گھر پر کارروائی کی گئی-اس کے بعد اسے خفیہ طور پر برطانیہ سے نکال کر امریکہ منتقل کر دیا گیا-رپورٹ کے مطابق امریکی اہلکاروں نے کارروائی کے دوران مبینہ طور پر قابل اعتراض مواد دریافت کیا، جس کے بعد اسے ملک سے باہر لے جایا گیا۔میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق امریکی حکام نے انہیں صرف 25 اگست کو آگاہ کیااسی دن کارروائی اور منتقلی کی اطلاعات بھی سامنے آئیں تاہم رپورٹ میں الزام ہے کہ برطانوی پولیس کو پہلے سے آگاہ نہیں کیا گیا،گرفتاری اور ملک بدری سے پہلے قانونی شراکت داری مکمل نہیں کی گئی۔