دبئی (نمائندہ خصوصی) دبئی میں فائنل کے بعدبھارتی کوچ سے سوال کیا گیا کہ ویمنز ایشیا کپ کی ٹرافی آپ کو کب ملے گی؟بھارتی ٹیم کے کوچ امول مزومدارنے کہا کہ کب ملے گی، ہمیں اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں، کیا ٹرافی نہ لینے کا فیصلہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی ہدایت پر کیا گیا؟ صحافی کے سوال پر امول مزومدار کا جواب انہوں نے کہا کہ ٹرافی کے معاملے پر ہمیں کوئی خبر نہیں، یہ فیصلہ بورڈ کا ہے۔