• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملائیشین وزیراعظم کا پاکستان پر دہشت گردی کا الزام ماننے سے صاف انکار

نئی دہلی (ایجنسیاں )بھارتی صحافی کا وار خالی گیا، ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم نے پاکستان پر دہشتگردی کا الزام ماننے سے صاف انکار کر دیا۔ انورابراہیم کا بھارتی صحافی کو جواب دیتے ہوئے کہا بحیثیت وزیراعظم ان حقائق پر بات کر سکتے ہیں، جو ریاستی اداروں نے دئیے، ملائیشیا کے انٹیلی جنس اداروں نے کبھی ایسی کوئی رپورٹ نہیں دی۔ انٹرویو کے دوران ملائیشین وزیراعظم نے فلسطین پر اسرائیلی قبضے اور نہتے عوام پر جاری بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق برکس اجلاس کیلئے بھارت میں موجود ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے بھارتی میڈیا کو دئیے جانے والے ایک انٹرویو کے دوران میزبان نے پہلگام واقعے کا حوالہ دے کر پاکستان پر ریاستی دہشتگردی کا الزام لگوانا چاہا تو انور ابراہیم نے ایسا کرنے سے صاف اور دوٹوک انکار کر دیا۔
اہم خبریں سے مزید