اسلام آ باد (رانا غلام قادر) پاکستان اور بنگلہ دیش کے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ پاکستانی ہائی کمشنر عمران حیدرنے بنگلہ دیشی صدر مرزا فخر الاسلام عالمگیر سے ملاقات ۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔بنگلہ دیشی صدر نے صدر آصف علی زرداری کے تہنیتی پیغام پر شکریہ ادا کیا۔ بنگلہ دیشی صدر میرزا فخر الاسلام عالمگیر نے جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان صحت، سائنس و ٹیکنالوجی اور ثقافتی تعاون میں اضافے پر اطمینان کیاگیا۔ہائی کمشنر نے بتایا کہ پاکستان بنگلہ دیش نالج کوریڈور، تقریباً 200 بنگلہ دیشی طلبہ پاکستانی جامعات میں زیر تعلیم ہیں۔پاکستانی ماہرین بنگلہ دیشی طبی عملے کو اعضا کی پیوند کاری کی تربیت دے رہے ہیںبنگلہ دیش سے پاکستان میڈیکل ٹورازم میں اضافہ ہو رہا ہے۔