• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستونگ میں آپریشن فتنہ الخوارج کے 2 دہشتگرد ہلاک، گاڑی تباہ کردی گئی

کوئٹہ (آن لائن) مستونگ میں آپریشن، فتنہ الخوارج کے 2دہشت گرد ہلاک، گاڑی تباہ کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن رد الفتنہ تھری کے تحت بلوچستان کے علاقے مستونگ کردگاپ میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2دہشت گردوں کو ہلاک کرکے ان کی گاڑی تباہ کردی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن وادی شیرناب کے قریب کمانڈر نقیب عرف امیر کی اطلاع پر کیا گیا، سیکورٹی ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن رد الفتنہ تھری کے تحت فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ معلومات کی بناء وادی شیرناب کے قریب کردگاپ میں افغان خارجی کمانڈر نقیب عرف امیر کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کاروائی کرتے ہوئے کمانڈر سمیت 2خارجیوں کو ہلاک کرکے ان کی گاڑی تباہ کردی ۔
اہم خبریں سے مزید