• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھو دیش نہ کبھی بنا ہے نہ بن سکتا ہے، خالد مقبول

کراچی(اسٹاف رپورٹر )متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کےچیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ سندھو دیش نہ کبھی بنا ہے نہ بن سکتا ہے، نئے انتظامی یونٹس اور صوبوں کی تشکیل کا نعرہ سب سے پہلے ایم کیو ایم نے اپنے طلبہ دور میں بلند کیا تھا اور آج پورا ملک اس موقف کی تائید کر رہا ہے جبکہ ایم کیو ایم کا کارکن روزِ اول سے سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہے،وہ شعبہ خواتین نیو کراچی کے زیرِ اہتمام مقامی ہال میں ایک عظمتِ خواتین کنونشن سے خطاب کررہے تھے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ڈسٹرکٹ سینٹرل کی دعوت پر 20ستمبر اتوار عائشہ منزل سے مزارِ قائد تک عظیم الشان عوامی ریلی نکالنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس ریلی میں خواتین فرنٹ لائن پر نظر آئیں گی اور ہم بااختیار بلدیاتی نظام و انتظامی یونٹس کا حق حاصل کر کے رہیں گے نیز انہوں نے واضح کیا کہ ملک بھر میں ڈویژنز اور اضلاع کی بنیاد پر نئے صوبے بنیں گے اور سندھو دیش نہ کبھی بنا ہے نہ بن سکتا ہے کیونکہ یہ ملک ہمارے آباؤ اجداد کی عظیم قربانیوں کی امانت ہے، خواتین کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب تحریک کے بھائی روپوش اور سخت ترین حالات کا شکار تھے تو ان باوفا بہنوں نے سڑکوں پر نکل کر جدوجہد کی شمع کو روشن رکھا اور ثابت کیا کہ وہ کسی ذاتی مفاد کے لیے نہیں بلکہ اپنی قوم اور آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کی خاطر میدانِ عمل میں موجود ہیں، سینئر مرکزی رہنما و سینیٹر نسرین جلیل نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی 18 سالہ بدترین اور جابرانہ حکمرانی نے صوبہ سندھ بالخصوص شہری علاقوں کی تباہی کا سامان کیا ہے جہاں نہ پینے کا صاف پانی میسر ہے نہ بجلی اور گیس، اس لیے ایم کیو ایم کا منشور ہمیشہ سے بااختیار بلدیاتی نظام اور نئے انتظامی یونٹس کا قیام رہا ہے اور اس موقع پر انہوں نے حاضرین سے ہاتھ بلند کروا کر نئے صوبوں کی حمایت کی مکمل تائید حاصل کی۔
اہم خبریں سے مزید