• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھتہ ٹیکس کی واپسی، عوام خیرات نہیں حق مانگ رہے ہیں، منعم ظفر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ بھتہ ٹیکس کی واپسی، عوام خیرات نہیں حق مانگ رہے ہیں۔ پیٹرول لیوی بھتہ ٹیکس کی ظالمانہ وصولی،آئی پی پیز کے عوام دشمن معاہدوں کے خلاف گورنر ہاؤس پر جاری دھرنا28ویں روز بھی جاری رہا، دھرنا گاہ میں اساتذہ کرام کا سیشن منعقد ہوا جس میں بڑی تعداد میں اساتذہ کرام نے شرکت کی، پاکستان انجینئر فورم کراچی چیپٹر کے وفد نے عمران احمد کی قیادت میں شرکت کی اور دھرنے کی مکمل حمایت اور حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر اسلام آباد مارچ میں شرکت کی یقین دہانی کروائی، پاکستان انجینئر فورم کراچی چیپٹر کے صدر حماد نے انجینئرز کی جانب سے دھرنا فنڈ میں 15لاکھ فنڈ بھی جمع کروایا، دھرنے میں امیر جماعت اسلامی ضلع شرقی نعیم اختر کی قیادت میں روفی گلوبل سٹی کے متاثرین کے وفد نے شرکت کی اور مسائل سے آگاہ کیا۔امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے گورنر ہاؤس پر جاری دھرنے کے 29ویں روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی کی جدوجہد کے نتیجے میں پیٹرولیم لیوی بھتہ ٹیکس ملک کا ایک اہم عوامی مسئلہ بن چکا ہے۔ عوام حکمرانوں سے خیرات نہیں بلکہ اپنا حق مانگ رہے ہیں، حکومت نے پیٹرولیم لیوی کے نام پر عوام پر بھاری بوجھ ڈال دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید