• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارا عزم، کوئی بچہ تعلیم اور شہری علاج سے محروم نہ رہے، شرجیل میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ہمارا عزم ہے کہ کوئی بچہ تعلیم اور کوئی شہری علاج سے محروم نہ رہے،سندھ حکومت نے صحت اور تعلیم کو عوام کے بنیادی حقوق کی حیثیت دی ہے۔ این آئی سی وی ڈی سندھ حکومت کے ’’صحت سب کے لئے‘‘ وژن کی عملی تصویر ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 47لاکھ 40ہزار 941مریضوں کا علاج کیا جا چکا ہے، جبکہ سندھ سے 41لاکھ 84ہزار 950مریض این آئی سی وی ڈی سے مستفید ہو چکے ہیں۔ سندھ حکومت نے دل کے علاج کی جدید اور مفت سہولتیں سندھ کے مختلف شہروں تک پہنچائی ہیں، جبکہ این آئی سی وی ڈی کے سیٹلائٹ یونٹس کے ذریعے دل کے علاج کی سہولتیں سندھ کے مختلف علاقوں تک پہنچائی جا رہی ہیں۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سائبر نائف کے ذریعے سندھ میں کینسر کے مریضوں کو جدید اور جدید ترین علاج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے اور سندھ میں سائبر نائف جیسی جدید طبی سہولت کا قیام عوام کو عالمی معیار کے علاج کی فراہمی کا ثبوت ہے۔
اہم خبریں سے مزید