• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبوں کا معاملہ آئین کے مطابق پارلیمنٹ میں طے ہوگا، رانا ثناء اللّٰہ

لاہور(پرویز بشیر سے) مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ خان نے نئے صوبوں کے معاملے پر تاخیر اور طوالت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاملہ خالص جمہوری طریقے سے اور آئین کے مطابق پارلیمنٹ میں طے ہوگا یہ معاملہ پارلیمنٹ میں پہلے بحث کےلئے پیش ہو سکتا ہے اور بعد میں قائمہ کمیٹیوں کے سپرد ہو سکتا ہے اس میں اٹھ ماہ بھی لگ سکتے ہیں وہ گزشتہ روز سینیئر صحافیوں کالم نگاروں اور اینکر پرسن سے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر چیف وہب پنجاب اسمبلی رانا ارشد، لیگی رہنماوں زبیر گل ،رانا عمران ،غلام مصطفی اور ڈاکٹر سعید الہی بھی موجود تھے ،رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اس سے پہلے ایک اور بڑا معاملہ پنجاب میں نئی نہروں کا بھی شد و مت کے ساتھ سامنے آرہا تھا پیپلز پارٹی ان بورڈ تھی اور نہریں بنانے پر تیار تھی لیکن سندھ کے قوم پرستوں اور مختلف تنظیموں کے احتجاج اور دھرنوں کے باعث پیچھے ہٹ گئی اس نے جب دیکھا کہ اس طرح اس کا امیج متاثر ہوگا تو وہ وعدے سے مکر گئی اب بھی اس کو اسی طرح کا خطرہ نظر آرہا ہے رانا ثنا اللہ سے جب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے صوبوں کے حوالے سے بیانات پر گفتگو رد عمل یا موقف کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ جب وزیر داخلہ یہ بیانات کابینہ کے سامنے یا پارلیمنٹ میں دیں گے تو پھر حکومت بھی موقف دے گی جب ان سے سوال کیا گیا کہ اگر تحریک انصاف یا عمران خان سے نئے صوبوں کی تشکیل کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے برعکس رضامند ہو گئے اور بڑی طاقتیں ان سے ناراض ہو گئی تو کیا اثرات ہوں گے۔

اہم خبریں سے مزید