• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے صوبوں کا معاملہ، قومی مشاورت سے حل ہونا چاہیے، شجاعت

لاہور(صباح نیوز) صدر پاکستان مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کا معاملہ سیاسی محاذ آرائی نہیں، قومی مشاورت سے حل ہونا چاہیے ،مضبوط صوبے ، بااختیار ادارے اور مطمئن عوام ہی مضبوط پاکستان کی بنیاد ہیں، اختیارات نچلی سطح تک منتقل کر کے عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کیے جا سکتے ہیں۔ چوہدری شجاعت حسین سے مسلم لیگ سندھ کے صدر آصف جمال، جنرل سیکرٹری آفاق خٹک نے ملاقات کی۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ سندھ کی ترقی اور محرومیوں کے خاتمے میں مسلم لیگ کا تاریخی کردار ہے۔
اہم خبریں سے مزید