کراچی (نیوز ڈیسک)ترکی میں حکام نےہم جنس پرست تنظیموں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 162افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ چھ تنظیموں کے دفاتر کی تلاشی بھی لی۔ استغاثہ کے مطابق یہ کارروائی جسم فروشی اور فحاشی کے الزامات کی تحقیقات کے تحت 12صوبوں میں کی گئی۔ حکام نے منشیات، ڈیجیٹل آلات، اسمگل شدہ شراب اور ایک آتشیں ہتھیار بھی قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔حکومت نے اس کریک ڈاؤن کو ’’میرا خاندان محفوظ ہے‘‘ کا نام دیا ہے۔