• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی پائپ لائن کی بندش عالمی توانائی کی رسد کیلئے بڑا خطرہ بن گئی

کراچی (نیوز ڈیسک) سعودی پائپ لائن کی بندش عالمی توانائی کی رسد کے لیے بڑا خطرہ بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے تیل خریداروں اور تاجروں نے بتایا کہ اگر سعودی عرب نے چند دنوں کے اندر بحیرۂ احمر تک جانے والی اپنی اہم تیل پائپ لائن دوبارہ فعال نہ کی تو ملک کے پاس برآمد کے لیے موجود تیل کے ذخائر ختم ہو سکتے ہیں، جس کے نتیجے میں عالمی تیل کی فراہمی میں 4 فیصد تک کمی واقع ہو سکتی ہے۔ سعودی تیل کی ترسیل میں مزید کمی سے عالمی سطح پر سپلائی کا بحران مزید سنگین ہو جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید