• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

13 سالہ لڑکے کی غلط ڈرائیونگ، 12 سالہ بچی جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) 13سالہ لڑکے کی غلط ڈرائیونگ،12سالہ بچی جاں بحق ،12سالہ خولہ اپنے والد کے ساتھ موٹر سائیکل پر جارہی تھی کہ اس گاڑی نے ٹکر ماری،شہر کےمختلف علاقوںٹریفک حادثات میں کم عمر بچی سمیت 2افراد جاں بحق ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق شاہراہ نورجہاں تھانے کی حدود نیا ناظم آباد پل کے اوپر تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار یونس اور اس کی 12 سالہ بیٹی خولہ شدید زخمی ہوگئے۔ دونوں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں خولہ دوران علاج زخموں کی تان نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی، جبکہ متوفی بچی کا والد یونس اسپتال میں زیر علاج ہے۔ پولیس کے مطابق حادثے کا سبب بننے والی گاڑی کم عمر بچے چلا رہے تھے جو تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل کو ٹکر مار کر فرار ہوگئے تھے،متوفیہ منگھوپیر تھانے کے عقب کی رہائشی تھی، پولیس حکام کے مطابق واقعے کے فوری بعد پولیس نے علاقہ مکینوں کی مدد سے حادثے کے بعد فرار ہونے کوشش کرنے والے کم عمر کار ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔
اہم خبریں سے مزید