• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہزارہ صوبہ، ہزارہ کے عوام کا مقدر، نئے صوبے اب بن کر رہیں گے، سردار یوسف

اسلام آباد( نیوز رپورٹر ) صوبہ ہزارہ تحریک کے چیئرمین اور وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ ہزارہ صوبہ، ہزارہ کے عوام کا مقدر ہے۔ نئے صوبے اب بن کر رہیں گے۔جس چیز سے عوام کو فائدہ مل رہا ہو اس کی مخالفت کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے ، ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایبٹ آباد میں سردار مظہر کی رہائش گاہ پر صوبہ ہزارہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع سابق وفاقی وزیر مرتضی جاوید عباسی، ممبر قومی اسمبلی بابر نواز خان، مرکزی کوآرڈینیٹر پروفیسر سجاد قمر، جماعت اسلامی ہزارہ کے امیر عبدالرزاق عباسی، سابق صوبائی وزیر تحریک انصاف کے رہنماء الحاج قلندر لودھی، سابق ایم پی اے سردار اورنگ زیب نلوٹھہ، مسلم لیگ ن ہری پور کے صدر سید جنید قاسم شاہ، سابق ممبر قومی اسمبلی سردار مشتاق، چیئرمین تحریک صوبہ ہزارہ سردار گوہر زمان، صدر سلطان العارفین جدون، مسلم لیگ ن ہری پور کے صدر سید حامد شاہ، سردار محمد شعیب، سردار شوکت حیات، سردار غلام مصطفی، فاروق شاہ، چوہدری رضا محمد، محمد بن سجاد، سردار سعید ، سردار شاہ خان، سردار سید غلام، چوہدری نذیر نے بھی خطاب کیا۔ سردار محمد یوسف نے کہا کہ نئے صوبوں کا کوئی بھی مخالف نہیں ہو سکتا۔ ۔نئے صوبے بننے سے کسی موجودہ صوبے کو کیا نقصان ہو سکتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید