کراچی (اسٹاف رپورٹر) جناح اسپتال کراچی میں ریبیز کی تصدیق کے بعد زیرِ علاج 27سالہ خاتون کو اہلِ خانہ دو روز بعد اپنے ساتھ واپس لے گئے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق ٹنڈوالہٰ یار سے تعلق رکھنے والی خاتون کو ہفتے کے روز ایمرجنسی وارڈ لایا گیا تھا، جہاں اس میں ریبیز کی تمام علامات موجود تھیں، بعد ازاں ٹیسٹ میں بھی بیماری کی تصدیق ہوئی اور اسے خصوصی وارڈ منتقل کر دیا گیا تھا۔