• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایندھن بچت، کفایت شعاری مہم منظور، 3 ماہ کیلئے سرکاری فیول میں 50 فیصد کٹوتی، غیر ملکی دوروں، گاڑیوں کی خریداری پر پابندی

اسلام آ باد (رانا غلام قادر) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کی وجہ سے عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے تناظر میں ملک بھر میں سادگی و کفایت شعاری مہم کی منظوری دے دی ،3 ماہ کیلئے سرکاری فیول میں 50فیصد کٹوتی، غیرملکی دوروں، گاڑیوں کی خریداری پر پابندی،شادی تقریبات میں ون ڈش پیش کرنے کا فیصلہ، دکانیں ، مارکیٹیں ، شاپنگ مالز، بازار رات 9بجے اور تقریبات 10 بجے تک بند ہونگے،تمام ہوٹل، ریسٹورنٹس،کیفے رات 11بجے بند ہونگے، فارمیسی، لیبارٹریز، کلینکس، اسپتال، تندور، پٹرول پمپس جم،آئی ٹی کمپنیاں،کال سینٹرز پابندی سے مستثنیٰ، کفایت شعاری سے استثنیٰ کی درخواستوں پر حتمی منظوری وزیراعظم دینگے، صوبائی اور علاقائی حکومتیں بھی اس نوعیت کے اقدامات اٹھا سکتی ہیں، ایک اضافی چھٹی کا اعلان نہیں کیا گیا،یہ فیصلہ اسلام آباد میں وزیرِ اعظم کی زیر صدارت منعقدہ کفایت شعاری اور توانائی کے تحفظ کے اقدامات پر اہم اجلاس میں کیاگیا۔وفاقی حکومت نے سرکاری اخراجات میں کمی کے لیے بڑے فیصلے کر لیے۔کابینہ ڈویژن نے فیول بچت اور کفایت شعاری اقدامات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اہم خبریں سے مزید