• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کی خوشحالی کیلئے طیارے پر جہاں جانا پڑا جاؤں گی‘ مریم نواز

لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سرکاری جہاز کے استعمال پر تنقیدکا جواب دیتےہوئےکہا ہےکہ چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے پاس جہاز ہے،تنقید صرف مجھ پر کیوں ؟ جہاز کے سارے اخراجات خود ادا کیے،ان کو تکلیف اس لئے ہے کیونکہ میں کام کرتی ہوں ۔ سدا وزیراعلی نہیں رہنا،عوام کو جوابدہ ہوں کسی یوٹیوبر کو نہیں، عوام کی خوشحالی کیلئے طیارے پر مجھے جہاں جانا پڑا جاؤں گی،مریم نواز نے جہاز کے کرائے کی ادائیگی کی رسید دکھادی ۔کے پی وزیر اعلیٰ کا دورہ پنجاب ناکام ،لوگوں نے پہچاننے سے انکار کردیا ۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملتان میں الیکٹروبس کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جہاز کے کرائے کی ادائیگی کی رسید دکھا دی۔

اہم خبریں سے مزید