اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کہا ہے کہ سرکاری اہلکار اپنے اختیارات کا استعمال قانون کے دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے کریں اور تمام متعلقہ قانونی و آئینی تقاضوں پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنائیں،قومی احتساب بیورو (نیب) خیبر پختونخوا نے اراضی و ریونیو معاملات، ریونیو حکام کی ذمہ داریوں اور خیبر پختونخوا میں سرکاری اراضی کی لیز سے متعلق قانونی و انتظامی فریم ورک کے حوالے سے ایک جامع بریفنگ سیشن کا انعقاد کیا۔