• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شارع فیصل پر تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا، تڑپتے ہوئے جان دیدی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مین شاہراہ فیصل میٹروپول کے قریب تیز رفتار جیکو گاڑی نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو کچل دیا،جس کے باعث وہ سڑک پر تڑپتے ہوئے جاں کی بازی ہار گیا،آرٹلری میدان تھانے کی حدود مین شاہراہ فیصل میٹروپول کے قریب تیز رفتار جیکو گاڑی نمبری AAJJ944 نے موٹر سائیکل کو مبینہ طور پر پیچھے سے ٹکر مار کر کچل دیا جس کے باعث موٹر سائیکل 20 سالہ سوار ذیشان حکمت ولد حکمت داد شدید زخمی ہوگیا،حادثہ کے بعد زخمی نوجوان طویل دورانیہ تک سڑک پر بے یار و مددگار پڑا رہا کوئی اسے اسپتال منتقل کرنے کو تیار نہیں تھا بعد ازاں نوجوان کو سوزوکی گاڑی میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گیا، متوفی کے ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ حادثہ کے وقت گاڑی ایک کم عمر نوجوان چلا رہا تھا جو گاڑی چلانے کا اہل نہیں تھا،جبکہ حادثہ کے بعد پولیس نے ایک خاتون کو گاڑی سمیت تھانہ منتقل کیا جہاں خاتون نے دعوی کیا ہے کہ حادثہ اس سے پیش آیا ہے۔متوفی پٹیل پاڑہ کا رہائشی اور بہادر آباد میں موبائل کی دکان میں کام کرتا تھا،دکان سے چھٹی کے بعد گھر آرہا تھا کہ رستے میں حادثہ کا شکار ہوگیا۔
اہم خبریں سے مزید