کراچی ( اسٹاف رپورٹر) فیول ریلیف پیکیج اسکیم پر حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز کے مذاکرات کامیاب، ادائیگیاں 48گھنٹوں میں ڈیلرز اکاؤنٹس میں منتقل کرنے پر اتفاق، فیول ریلیف پیکیج پر عملدرآمد شروع ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز کے درمیان فیول ریلیف پیکیج کے حوالے سے اہم مذاکرات کامیاب ہوگئے اور دونوں فریقوں کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں۔ کامیاب مذاکرات کے بعد فیول ریلیف پیکج پر عملدرآمد کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔